برطانوی پارلیمنٹ میں کل نقاب پر پابندی کے خلاف بل پیش کیا جائے گا

Veil

Veil

لندن (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ میں کل نقاب پر پابندی کا بل ابتدائی منظوری کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن دارالعوام فلپ ہولوبون نے نجی حیثیت میں نقاب پر پابندی کا بل پیش کیا ہے جس پر ابتدائی طور پر کل رائے شماری کی جائے گی۔ دوسری جانب برطانیہ میں قائم مساجد اور اسلامی مراکز کی نمائندہ کونسل نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ حلقے سے کامیاب رکن پارلیمنٹ پر اس بل کی مخالفت کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں تاکہ دارالعوام میں اسے مسترد کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نقاب پر پابندی کا بل ستمبر 2013 میں ایوان میں پیش کیا گیا تھا جس پر مسلمانوں کے علاوہ دیگر حلقوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔