کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کشمیر روڈ اور گذری میں ہونے والے دو پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود میں کشمیر روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزمان کی شناخت صفدر اور فراز کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی ملا ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ادھر گذری کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔