دوران ڈرائیونگ فون سننا میری غلطی تھی: کامران اکمل

Kamran Akmal

Kamran Akmal

لاہور (جیوڈیسک) کامران اکمل نے ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر چالان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری غلطی تھی کہ ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے بہت آرام اور طریقے سے مجھ سے بات کی، وارڈن نے جس طرح مجھ سے پیار سے بات کی اس طرح عمر کے ساتھ بھی ہونی چاہیے تھی، پہلی دفعہ میرا چالان ہوا ہے، میں غلطی پر تھا۔ کامران اکمل نے کہا کہ میرے چالان کے معاملے کو عمر اکمل کے واقعے سے نہ جوڑا جائے، میں نے غلطی کی میرا چالان ہوا، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

میچ کے حوالے سے کامران اکمل نے بتایا کہ آج عمراکمل کو وقت ملا جس کا اس نے بھرپور فائدہ اٹھای پاکستان کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے، میچ پاکستان ہی جیتے گا، سلیکٹرز نے موقع دیا تو 100 فیصد کارکردگی دکھاوٴں گا۔