کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن بلدیہ کورنگی، کورنگی زون میں تمام افسران و ملازمین کیلئے حج اسکیم متعارف کرائی گئی جسکے تحت کورنگی زون کے افسران و ملازمین میں سے 06 افراد سرکاری خرچ پر سرکاری اسکیم کے تحت اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں حج قرعہ اندازی رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرز ادہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ کی اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون کے افسران محمد مبین صدیقی، خالد نفیس اور دیگربھی موجود تھے۔
اس حج قرعہ اندازی میں جو خوش نصیب قرار پائے ان میںڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری محمد کاشف، DTO چن زیب ملازمین میں پارک سیکشن کے محمد زاہدورک مین، محمد سعید ورک مین، محمد اسلم ورک مین اور کونسل سیکشن محمد زاہد نائب قاصدجو کہ اس سال حج کی سعادت پائے گے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کورنگی زون میں یہ پانچویں حج اسکیم کی قرعہ انداز ی جو کہ باعث ثواب ہے ۔