ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں ایک ہفتے میں 66 کروڑ ڈالر اضافہ

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں چھیاسٹھ کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔ مجموعی ذخائر آٹھ پینسٹھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے۔

چودہ سے اکیس فروری کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر سڑسٹھ کروڑ ڈالر اضافے سے تین ارب ستاسی کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق شیڈول بنکوں کے ذخائر ایک کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب اٹہتر کروڑ ڈالر رہ گئے۔ اس دوران آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔