لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز ” آسکر ایوارڈ” کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔
ہالی وڈ میں آسکرا یوارڈ کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا جا چکا ہے۔ موسم سے حفاظت کے لئے قالین پر ایک بڑا پلاسٹک کا خیمہ نصب کیا گیا ہے جبکہ خراب موسم کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کو بھی ختمی شکل دے دی گئی ہے۔
دوسری طرف امریکی محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق دو مارچ کو صبح سویرے اور بدھ کی شام ہالی ووڈ بلیوارڈ میں شدید بارش کا امکان ہے۔