لالہ موسیٰ کی خبریں 27/2/2014

ڈنگہ :بیوٹی پان شاپ ڈھلیان چوک میں بڑی سکرین والی LDC نصب کر دی گئی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بیوٹی پان شاپ ڈھلیان چوک میں بڑی سکرین والی LDC نصب کر دی گئی ہے،جس سے عوام الناس کرکٹ میچ جیسے پروگرام اب بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے،یہ بات بیوٹی پان شاپ کے چیف ایگزیکٹو اور پان ایسوسی ایشن ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری محمد اصغر قریشی نے ایک ملاقات میں بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے غیر قانونی طریقے جانوروں کی چربی پگھلانے والے کارخانوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ )حکومت پنجاب نے غیر قانونی طریقے جانوروں کی چربی پگھلانے والے کارخانوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی سی او آصف بلال لودھی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی اور ڈی او ماحولیات ناظم ایاز عالم نے ضلع بھر میں مختلف مقامات چھاپے مارے ۔ان چھاپوں کے دوران شاہ جہانگیر روڈ پر ایک غیر قانونی مذبح خانہ پایا گیا جہاں پر عبدالروف نامی شخص چربی پگھلانے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا جو کہ انسانی صحت کے لئے مضر رساں بنا ہوا تھا ۔اے سی عابد بھٹی نے وہاں سے چربی پگھلانے والے آلات فوری طور پر اٹھانے کا حکم صادر کیا ۔ جبکہ ڈی او ماحولیات نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 270,269 اور278ت پ کے تحت FIRدرج کروادی ۔مذکورہ افسران کے مطابق پورے ضلع میں اس غیر قانونی اور گھنائونے کاروبار کے خلاف سخت کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی ۔ ملزمان چربی پگھلا کر اسے کوکنگ آئل میں استعمال کرتے تھے ۔ جس سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) 3مسلح ڈاکوئوں نے فاسٹ فوڈ پوائینٹ کے مالک ،7ملازمین اور4گاہکوں سمیت 12افراد کو گن پوئینٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میںکے قریب جی ٹی روڈ پرفاسٹ فوڈ پوائینٹ ایچ ایف سی میں آدھی رات کے وقت برگر کھانے کے بہانے داخل ہوئے اورگن پوائینٹ پر دوکان کے مالک نوید اور ملازمین اور 4 گاہکوں کو یرغمال بنا کر غلہ میں موجود نقدی اور ملازمین جن میں فرخاں،عمران،شہاب الدین وغیرہ سے اور 4گاہک جو کہ طالب علم بتائے جاتے ہیں سے لیپ ٹاپ،موبائل فونز اور ان کی جیبوں میں موجود نقدی لوٹ لی اور سب کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے خوف و خطر پیدل ہی فرار ہو گئے اطلاعات کے مطابق ڈاکوئوں نے 2لاکھ روپے سے زائد کا مال لوٹا ،مذکورہ دوکان کا چند ہفتے پہلے ہی افتتاح ہوا تھا واضح رہے کہ لالہ موسیٰ میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنے کی وجہ سے شہری اور دیہاتی راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں اور اپنے گھروں میں بھی اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے اس سے قبل مغل ٹائون میں ڈاکوئوںنے اٹھارہ لاکھ کے قریب مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹی،محلہ لال مسجد میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکوئوں نے 54لاکھ کی ڈکیتی کی جبکہ ٹھیکریاں میں بھی ڈاکوئوں نے مقامی ہوٹل کے مالک کے گھر میں گھس کر65تولے کے طلائی زیورات سمیت نصف کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا جن کا پولیس تا حال سراغ نہیں لگا سکی اہلیان لالہ موسیٰ نے گشت کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں میں جماعت ہشتم کا امتحانی عملہ پرائیویٹ سکولوں کو لے ڈوبا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں میں جماعت ہشتم کا امتحانی عملہ پرائیویٹ سکولوں کو لے ڈوبا،22فروری کو دوبارہ لیے جانے والے امتحان میں ڈیوٹی پر مامور سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم سی کیو ایس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو مس گائیڈ کیا جس کی بناء پر اکثر طلبہ کا معروضی پرچہ غلط ہو گیا جبکہ آدھا گھنٹہ قبل ہی پرچہ چھین کر طلبہ کو امتحانی مراکز سے نکال دیا گیا جبکہ سرکاری سکولوں کے طلبہ مقررہ وقت کے بعد فارغ کئے گئے گورنمنٹ ہائی سکول میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے امتحان میں بے ضابطگیوں پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور متاثرہ تعلیمی اداروں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے نوٹس اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ ریلوے لالہ موسیٰ ملک جہانگیر خان نے ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)آئی جی ریلوے پولیس سید ابنِ حسین اور ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے لالہ موسیٰ ملک جہانگیر خان نے ریلوے اسٹیشن لالہ موسیٰ پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے مسافروں کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹے کیلئے باوردی پولیس ملازمین تعینات کر دیئے گئے اس کے علاوہ کئی پوائنٹ اور ٹریک گشت پر اضافی نفری تعینا ت کی گئی ہے،ایس ایچ او ملک جہانگیر خان کی قیادت میں ریلوے پولیس پوری تندہی سے جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ اور چوکس نظر آرہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین آف جرنلسٹس کا پلیٹ فارم ایک موثر تنظیم ،راہنمائی اور شعور فراہم کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گی،ڈاکٹر آصف محمود
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے صدر ڈاکٹر آصف محمود سابق نائب ناظم لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کو احسن اقدام قرار دیا ہے،ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ ایٹمی پاکستان اور ہماری ذمہ داریوں کے عوان سے شہریان لالہ موسیٰ نے جس اتحاد و اتفاق کامظاہرہ کیا وہ قابل تقلید ہے اور علم اور شعور کی روشن مثال قائم کرنے میں لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس اور تمام مہمان قابل تقلید ہیں،شہریان لالہ موسیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس کے قیام کو احسن اور بروقت قرار دیتے ہیں اور توقع اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی شہریوں کے لیے یہ پلیٹ فارم ایک موثر تنظیم ،راہنمائی اور شعور فراہم کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، اورچوہدری اشرف دیونہ آج ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ دفتر میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران سے میٹنگ کریں گے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، اورایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ آج ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ دفتر میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران سے میٹنگ کریں گے جس میں لالہ موسیٰ شہر کے مسائل کے حل اور تعمیرو ترقی کے حوالہ سے گفتگو ہوگی،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے اور چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی ایم اے محکموں کے افسران کو خصوصی ہدایات دیں گے،میٹنگ محکمہ واپڈا کے افسران جن میں ایکسئین گجرات اور ایس ڈی اوز شامل ہونگے،ٹی ایم اے کے افسران سے میٹنگ بھی ہو گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری اقبال مظہر اور دیگر افسران کے علاوہ مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کے مقامی رہنمائوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری ساجدیوسف آف چھنی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کا سینئر نائب صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ پی پی 112کے راہنماچوہدری ساجدیوسف آف چھنی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کا سینئر نائب صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیںتحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے عہدیداران و ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کے ضلعی سطح پر حلقہ پی پی 112کے راہنما چوہدری ساجد یوسف چھنی کو سینئر نائب صدر ضلع گجرات کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق اور چیئرمین عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے انکی قیادت میں تحریک انصاف ضلع گجرات میں مزید مضبوط ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے راہنمائوںسینئر ضلعی راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،خان الحق،سید حسن رضا شاہ گیلانی،چوہدری اصغر علی اکبربدو کالس،غلام عباس بھٹہ،شیخ احتشام افضل،چوہدری محمد احسن،محمدرفیق بھٹی ،حاجی عبدلرشید قریشی،سید علی فائز شاہ،چوہدری محمد اشرف،ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ،ملک آصف عارف،عدیل رضا آفریدی،ذیشان علی شفقت،مرزا خرم شہزاد،مہر زوہیب،محمد ناصر گورائیہ،فرقان جاوید،مرزا طارق مقصود،عدنان طارق،سید مظہرحسین شاہ،میاں کبیر احمد،مہر وسیم،قاری محمد بلال،محمد عاقب آف کملہ،غلام دستگیر،جیند رزاق،سلیمان افضل ،اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات کی ممتازمذہبی ،روحانی شخصیت پیرآف ماڑی وڑائچاں سیدعاشق حسین بخاری کو جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کا صدرنامزد کردیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات کی ممتازمذہبی ،روحانی شخصیت پیرآف ماڑی وڑائچاں سیدعاشق حسین بخاری کو جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب کا صدرنامزد کردیاگیا،سیدسجادحسین بخاری،باباناصرمحمودبٹ ریلوے روڈ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ جمیل احمدطاہر،ملک محمدآصف سماجی راہنما کریم پورہ،ڈاکٹرمیاں اعجازاحمدنے سیدعاشق حسین شاہ بخاری کو صدرجمعیت علماء پاکستان پنجاب منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیاکہ سیدعاشق حسین بخاری جمعیت علماء پاکستان کو پنجاب بھرمیں مقبول بنانے کیلئے بھرپورجدوجہدکریں گے انہوں نے سیدعاشق حسین بخاری کو صدرصوبہ پنجاب نامزد کرنے پرجمعیت علماء پاکستان کے قائدین کے حسن انتخاب کوسراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سیدفیض الحسن شاہ کلیوال سیداں نے گزشتہ روزمحلہ قصبہ کادورہ کرکے مختلف شخصیات سے اظہارتعزیت کیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سیدفیض الحسن شاہ کلیوال سیداں نے گزشتہ روزمحلہ قصبہ کادورہ کرکے مختلف شخصیات سے اظہارتعزیت کیا،انہوں نے سابق کونسلرمحمدایوب ڈارکی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کیااور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی،بعدازاں فضل حسین بٹ محلہ قصبہ کی وفات پراظہارتعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی،انہوں نے حاجی بشیراحمدکلیوال کی بہوکی وفات پراظہارتعزیت اورفاتحہ کوانی کی ،سابق صدرمسلم یوتھ ونگ لالہ موسیٰ محمدوسیم ملک ،بزرگ مسلم لیگی راہنماء ملک محمدرفیق اورشفیق بٹ بھی سیدفیض الحسن شاہ کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی سربراہی میں ٹی ایم اے حکام کا تجاوزات کیخلاف آپریشن مسلسل جاری ،تجاوزات مافیاکو ہزاروں روپے جرمانہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی سربراہی میں ٹی ایم اے حکام کا تجاوزات کیخلاف آپریشن مسلسل جاری ،تجاوزات مافیاکو ہزاروں روپے جرمانہ،اس سلسلہ میں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی نگرانی میں ٹی ایم اے حکام نے گزشتہ روز مین بازار،دینہ چکیاں بازار،چاندنی چوک،چھوٹابازارمیںبیس کے قریب دکانداروں کومجموعی طورپر17ہزارروپے جرمانہ کیاجبکہ جی ٹی روڈ پرتجاوزکئے ہوئے لوہے کے دو بڑے کھوکھے بھی اٹھوادئے گئے،چیف آفسیرشیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا تعزیتی اجلاس مرکزی امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی کی صدارت میں منعقدہوا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا تعزیتی اجلاس مرکزی امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی کی صدارت میں منعقدہوا، جس میں مرکزی وائس چیئرمین مجلس عاملہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان سیدافتخارالحسن کا ظمی ایڈووکیٹ کے چچاجان کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اورانکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی گئی،اجلاس میں علامہ نوازبشیرجلالی،علامہ محمدندیم نقشبندی،حافظ محمداصغرتوحیدی،مفتی محمدیونس نظامی،ماسٹراحسان اللہ چوہدری،چوہدری فیصل گجر،نوشادخان جلالی،عدنان خان جلالی،چوہدری فیصل گوندل،چوہدری رطاسب توقیر،چوہدری وقاص مجید،غلام نبی شاہد،شیخ عثمان جگنو،عبدالرزاق جلالی سمیت کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔
دربارِ عالیہ نقشبندیہ موہری شریف کو محکمہ اوقاف کی تحویل میں دیئے جانے کے خلاف گزشتہ روز مرکزی جماعت اہل سنت لالہ موسیٰ انجمن تاجران ونگ کا ایک اہم مذمتی اجلاس ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)دربارِ عالیہ نقشبندیہ موہری شریف کو محکمہ اوقاف کی تحویل میں دیئے جانے کے خلاف گزشتہ روز مرکزی جماعت اہل سنت لالہ موسیٰ انجمن تاجران ونگ کا ایک اہم مذمتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت محمد ادریس بٹ نقشبندی نے کی، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت صوفی محمد ارشد منہاس نے حاصل کی، نعت شریف میاں عاشق حسین عاشق نے پیش کی، اجلاس میں مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے محمدادریس بٹ نے کہا کہ تقریباً سو سال سے دربارِ عالیہ نقشبندیہ موہری شریف تحصیل کھاریاں عالم اسلام کی عظیم روحانی تربیتی مرکز ہے، جس کے بانی حضرت الحاج خواجہ صوفی نواب الدین تھے، ان کے بعد ان کے حقیقی بیٹے الحاج خواجہ محمد معصوم تھے، جبکہ خواجہ محمدمعصوم کے وصال کے بعد صوفی نواب دین کے حقیقی پوتے الحاج خواجہ محمدزبیر معصومی سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہری شریف کے مریدین کی صحیح تربیت فرمارہے ہیں، چند دن قبل کچھ شرپسند عناصر کی وجہ سے محکمہ اوقاف نے دربارِ عالیہ نقشبندیہ موہری شریف اور جامع مسجد اور حضور خواجہ سرکار کی رہائشگاہ جو کہ صاحبزادگان کی ذاتی ملکیت ہیں اس پر قبضہ کر لیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور محکمہ اوقاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محکمہ اوقاف دربار شریف سے اپنا قبضہ چھوڑ دیں تاکہ صاحبزادگان موہری شریف اپنے مریدوں کی صحیح رہنمائی کریں، اجلاس میں سرپرست اعلیٰ مولوی محمدحنیف بٹ چشتی، مہر حاجی محمدرمضان نقشبندی، محمدادریس بٹ نقشبندی صدر، نائب صدر شہزاد ایوب زرگر، چیئرمین صوفی محمدشفیق بٹ چشتی، وائس چیئرمین میاں عاشق حسین ،حافظ حنیف الرحمن معصومی(المعصوم کریانہ سٹور)، جنرل سیکرٹری صوفی محمد ارشد منہاس چشتی، جوائنٹ سیکرٹری محمد ظفر قادری، پریس سیکرٹری کامران شفیع زرگرسمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحصیل کھاریاں میں ARY کے نمائندہ سیدعلی رضوان شاہ کی بھانجی اور سید عبدالغفار شاہ کی بیٹی پیا گھرسدھار گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تحصیل کھاریاں میں ARY کے نمائندہ سیدعلی رضوان شاہ کی بھانجی اور سید عبدالغفار شاہ کی بیٹی پیا گھرسدھار گئی، تقریب رخصتی قاسم میرج ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں سیاسی سماجی، مذہبی کاروباری شخصیات کے علاوہ عزیزواقارب نے بھرپور شرکت کی، اور سید عبدالغفارشاہ کی بیٹی کو دعائوں کے ساتھ رخصت کیا، بارات کا استقبال سیدعلی رضوان شاہ، سید غیور عباس المعروف صنم شاہ، سمیت دیگر نے کیا، تقریبِ رخصتی میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی، شبیر حسین بٹ(دنیا ٹی وی)،مرزا محمداکرم(آج ٹی وی) ،محمدرضوان جانی( اب تک نیوز)،حافظ مبشر حسین،،محمدرفیع بھٹی(جیونیوز،جنگ)، جمیل احمد چوہدری(روزنامہ ڈاک)، ڈاکٹر سبطین رضوی، سید منور عباس شاہ، سید یوسف شاہ، شاہدلطیف، ذیشان لطیف شانی، سیدعلی اکبر عباس، سید انوش افتخار،میاں کامران اشرفی، عرفان علی(نونا)، محمدآصف بھٹی، محمد نعیم ،ندیم احمد (ریلوے روڈ)، محمد ولید رضا(آلہ دین بیکرز) ،محمدثاقب بٹ، سمیت دیگر نے شرکت کی۔