سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہو گا: رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رضار بانی نے کہا ہے کہ قومی داخلی سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہو گا۔

سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی گئی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لانے پر مجبور ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین میں دونوں ایوانوں کی اہمیت واضح ہے، وفاقی کابینہ دونوں ایوانوں کو جوابدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا قومی داخلی سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کرنا غیرآئینی ہو گا۔

پالیسی سینیٹ میں پیش نہ کی گئی تو حکومت کے خلاف تحریک استحقاق لانے پر مجبور ہوں گے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت سیکورٹی پالیسی سینیٹ میں پیش کرے۔ ارکان سینیٹ بحث کے بعد سفارشات مرتب کریں گے۔