جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع بروز اتوار ہو گا

مصطفی آباد/للیانی: جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں ایک روزہ دینی تبلیغی اجتماع بروز اتوار ہو گا، شہادة العالیہ، حفظ القرآن اور ناظرہ قرآن مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد و انعامات دئیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کا 27واں ایک روزہ سالانہ دینی تبلیغی اجتماع برائے خواتین دو مارچ بروز اتوارصبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ جس میں مہمان خصوصی دختر مسعود احمدبھٹی(مرحوم)، بیگم الحاج محمد ارشد، بیگم کرنل محمد انور(فی سبیل اللہ ٹرسٹ)، جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر ثمرہ خرم کریں گی۔

اجتماع میں ساہیوال، راہوالی،گوجراں والا، راجہ جنگ،وڈانہ ودیگر مقامات سے آنے والی معلمات قر آن و حدیث کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ تقریب کے اہتمام پر شہادة العالیہ کی 5، حفظ القرآن کی دس اور ناظرہ قرآن مکمل کرنے والی 15 طالبات کو اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔