سری لنکا کی دو وکٹوں سے فتح ، سنگاکارا نے بھارتی سورمائوں کو دھول چٹا دی

Sangakkara

Sangakkara

فتح اللہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے میچ میں سری لنکن ٹیم نے بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دے دی،سنگا کارا نے شاندار سنچری سکور کی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 114 گیندوں پر 94 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل ہے۔

ویرات کوہلی نے 51 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ریحانے نے 27 گیندوں پر 22 سکور کیے۔اوپننگ بلے باز شرما نے 28 گیندوں پر 13 رنز کی اننگ کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سینا نائیکے نے تین ،مالینگا اور سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کمار سنگا کارا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔سنگا کارا نے بھارتی بائولرز کی خوب دھلائی گئی اور 83 گیندوں پر 103 رنز کی اننگ کھیلی۔اوپننگ بلے باز پریرا نے 64 رنز بنائے۔

تھریمانے 38 سکور کر کے آئوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے شمی اور ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جدیجا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔