وزڈم ہائوس باہروال کی تعارفی تقریب آج بروز ہفتہ دن دو بجے منعقد ہو گی

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) وزڈم ہائوس باہروال کی تعارفی تقریب آج بروز ہفتہ دن دو بجے منعقد ہوگی جس کی صدارت ایڈیشنل انسپکٹر پولیس خیبرپخوتخواہ میاں آصف جبکہ مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ہو گے۔

مہمانان اعزاز میں چوہدری سہراب خان، عبدالعزیز گوندل، حاحی شبیر حسین ملک، حافظ محمد اجمل، چوہدری عمران انور اور دیگر شامل ہیں سکول ہذا کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں طیب کے مطابق اس تقریب میں علاقے بھر سے تعلیمی، سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

اس موقع پہ ممتاز ماہر تعلیم اور ڈائر یکٹر وزڈم ہائوس باہروال میاں عبدالشکور خصوصی خطاب کریں گے۔