امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ عامر پیر زادہ

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میںبہتری لائی جا سکتی ہے حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ درسگاہوں کو اعلیٰ ومعیاری بنا یاجائے کیونکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منز لوں کو عبور کر سکتی ہیں موجودہ دور کا تقا ضا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا جائے۔

معیاری تعلیم ہی ملکی خوشحالی کا ضامن ہے تعلیم معیار کو پروان چڑھانے، تعلیمی اصلاحات اور معیاری طالب علم کو سہولت کی فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نےXEN کورنگی محمد مبین صدیقی کے ہمراہ کورنگی میںنئے تعمیر ہونے والے اسکولوں اورلج کے دورہ کے موقع پر کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی سندھ عامر معین پیر زادہ نے موقع پر موجود ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے۔