تعلیم وہ زیور ہے جو مرد اور عورت دونوں پہن سکتے ہیں، عقیل خان سینئر نائب صدر سی سی پی

تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو مرداور عورت دونوں پہن سکتے ہیں۔تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے رفیق ماڈل سکول جمبر میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔

انہوں نے طالبعلموں سے مخاطب ہوتے اگر آپ نے مستقبل میں کچھ بننا ہے تو دل لگا کر تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہوتا ہے۔

رفیق ماڈل سکول کے پرنسپل نے کہا کہ الحمداللہ ہمارا سکول ہمیشہ مڈل اور پرائمری امتحانات میں سو فیصد رزلٹ دیتا ہے اور آج سکول ہذا کا رزلٹ بھی سو فیصد رہا ہے۔بعد میں عقیل خان کالمسٹ نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Aqeel Khan

Aqeel Khan