انٹربنک مارکیٹ: ڈالر اور یورو سمیت 16 کرنسیوں میں کمی

Dollar

Dollar

لاہور (جیوڈیسک) انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں گزشتہ کارو باری ہفتے پاکستانی روپیہ سولہ کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط رہا جبکہ اٹھارہ کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی قدر کھو دی۔

اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق ڈالر کی قدر میں دو پیسے جبکہ یورو میں پانچ پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔ اس دوران نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں ایک روپے چھبیس پیسے اضافہ ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ تریپن پیسے، برازیلین real ننانوے پیسے جبکہ سوئس، فرانک کی قدر چوالیس پیسے بڑھ گئی۔