انڈر 19 ورلڈکپ فائنل: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف

Pakistan

Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان تئیس رنز پر ہوا جب اوپنر امام الحق صرف بارہ رنز پر آؤٹ ہو ئے جس کے بعد قومی ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گریں۔ کپتان سمیع اسلم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ان کے بعد آنیوالے سعود شکیل چار رنز پر ہمت ہارے تو کامران غلام بھی جیسے آئے ویسے صفر کا تمغہ سینے پر سجائے واپسی کے لیے چل پڑے۔ حسن رضا 35 گیندوں پر پندرہ رنز کا اضافہ کر سکے۔

سیف اللہ بھی ایک رن ہی بنا سکے۔ امیر حمزہ بھی 12 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ ظفر گوہر بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہرے اور 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ کرامت علی نے صرف ایک رنز کا اضافہ کیا۔ ضیاء الحق صفر پر آئوٹ ہوئے. جنوبی افریقہ کی جانب سے Corbin Bosch نے 4 y valli اور D g dill نے دو دو کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔