چین میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار گروپ کا حملہ، 29 افراد ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے یون نان کے ریلوے اسٹیشن پر چاقووٴں سے لیس افراد نے حملہ کرکے 29 افراد کو ہلاک اور 110 سے زائد کو زخمی کر دیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی رات سیاہ لباس پہنے افراد نے کن منگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے پلیٹ فارم پر موجود شہریوں پر چاقووٴں سے اندھا دھند وار کیے۔ حملے کے بعد اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی اور ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی۔ چینی حکام نے واقعے کو دہشت گردی کی منظم کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں سنکیانگ کے علیحدگی پسند ملوث ہیں۔ مقامی ٹی وی کے مطابق متعدد حملہ آوروں کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔