نیویارک (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے اسلام مخالف فلم کو یوٹیوب سے ہٹانے کے حکم کیخلاف گوگل کی اپیل مسترد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے دو دن پہلے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف متنازع فلم ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔
گوگل نے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ گوگل نے اپنی درخواست میں عدالتی فیصلے کو اظہار رائے کے منافی قرار دیا تھا۔ امریکی اپیل کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں گوگل کی درخواست خارج کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں فلم کو یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم دیا۔
گوگل حکام نے عدالت کو بتایا کہ وہ متنازع فلم یوٹیوب سے ہٹاچکے ہیں۔ تاہم گوگل نے سرکٹ کورٹ میں مقدمے کی دوبارہ سماعت کے لیے بھی درخواست دائر کر کھی ہے۔