لاس اینجلس (جیوڈیسک) فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز میں چند گھنٹے باقی ہیں لیکن برسات نے تیاریوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔ چھیاسی ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کیلی فورنیا کے ڈولبی اسٹوڈیو میں ہونی ہے جس کا ریڈ کارپٹ مسلسل پڑنے والی بارش کے باعث بری طرح بھیگ چکا ہے۔
منتظمین کہتے ہیں کہ وہ تقریب کیلیے پوری طرح تیار ہیں اور درجنوں کارکنان پانی سکھانے کے کام میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ایوارڈ کی تقریب سے پہلے بارش بند ہو جائے گی۔