ایشیا کپ کرکٹ میں پاک، بھارت ٹاکرا آج ہو گا

Pakistan, India

Pakistan, India

ڈھاکا (جیوڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ کا سب سے اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی جیتنے کے لئے پْرعزم ہیں۔ ایشیا کپ میں پاک، بھارت کرکٹ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کی اور کوچز کے ساتھ نئی حکمت عملی حریف کھلاڑیوں کو قابو کرنے کے گر سیکھے۔

پاک، بھارت ٹاکرا جب بھی ہوتا ہے دنیائے کرکٹ کی نظریں اس مقابلے پر جم جاتی ہیں، اسی بنا پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دل وجان سے ٹریننگ کرتے ہیں تاکہ میچ اْن کے نام ہوسکے۔