ورلڈ ٹی 20 اور بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم روانہ

Sana Mir

Sana Mir

لاہور (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے خواتین کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگئی، کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا موقع ملے گا۔ روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف 3ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

بنگلہ دیش کیخلاف پہلا میچ کل کو کس بازار اسٹیڈیم ہو گا جبکہ 16 مارچ سے سلہٹ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈٹی 20 میں بھی شرکت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ا س وقت ہماری توجہ کارکردگی پر ہے، انگلینڈ اور دوحاکے ٹورسے اچھا تجربہ حاصل ہوا، پوری تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، انڈر 19 کو بھر پور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم بہت اچھی ہے،ایک ڈیڑھ سال سے اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔