سابق ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون اور میونسپل کمشنر ایسٹ محمد سمیع خان کی چھوٹی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال فرماگئی

کراچی: سابق ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون اور میونسپل کمشنر ایسٹ محمد سمیع خان کی چھوٹی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال فرماگئی۔

ان کی نمازجنازہ میں سابق ٹائون ناظم کورنگی محمد عارف خاں ایڈوکیٹ، سابق ٹائون نائب ناظم محمد اصغر قریشی، KCCA کے صدارتی امیدوار پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، ایڈمنسٹریٹرDMC سینٹرل کمال مصطفی، پاکستان مسلم لیگ ن ایسٹ کے صدر سید منور حسن ،KCCA کے سابق عہدیدار اقبال وارث، خالد نفیس، شہزاد عالم، سید محمد احمد نقوی اور KMC کے افسران و ملازمین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے آمین۔ مرحومہ کا سوئم بروز اتوار مدینہ مسجد، صہبا اختر روڈ 13-D گلشن اقبال میں بعد نماز ظہر تا عصر ہوگا۔