فیصل آباد: تعلیمی ادارے بچوں کے لئے ماں کی گود کا درجہ رکھتے ہیں۔ فروغ تعلیم میں سرکاری وپرائیویٹ سیکٹرکو مل کر خدمات انجام دینی چاہیں۔ ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے چک 61 ج ب دھروڑ میں دی ایمز سکول سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد شہبازکسانہ، مسززاہدہ بھٹی ڈویژنل کوارڈی نیٹر ایجوکیشن ونگ فیصل آباد، رانامنورخاں ضلعی چیئرمین بیت المال فیصل آباد، رانامقرب الٰہی، فتح محمد صابر، عبدالستار طاہر، چوہدری غلام محی الدین، سابق ناظم راجہ عبدالاحد، راناجابررشید، رانانادرخاں، رائوبابرعلی، راناخلیل احمد خاں، چوہدری گلزارحسین، شیخ غلام سرور، راناصادق، نورحسن اوردیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹرنثاراحمد جٹ نے کہا کہ جب تک استاد اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نہیں نبھاتامعیار تعلیم میں بہتری نہیں آسکتی۔ جس طرح آبادی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اسی تناسب سے سرکاری وپرائیویٹ سیکٹرکی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے کہ وہ شرح خواندگی میں اضافہ کے مقصدکو لے کر بھرپور محنت وجدوجہدکریں۔ شہبازکسانہ نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری کو مشعل راہ بنایاجائے توشعبہ تعلیم میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔