لالہ موسیٰ کی خبریں 1/3/2014

معصوم بچے کا اغواء کے بعد قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش
علی شیخ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ میں معصوم بچے کے اغوا اور قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر ے اور بے رحم قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ۔انہوں نے کہا کہ معصوم مرتضیٰ قریشی کے اغوا اور قتل کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے لالہ موسیٰ کی فضا انتہائی سوگوار ہے حکام بالا جلد از جلد لواحقین کو انصاف فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معصوم طالبعلم مرتضیٰ قریشی کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں،حاجی چوہدری رفیق احمد و دیگر
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) معصوم طالبعلم مرتضیٰ قریشی کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔پولیس حکام قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کرے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،طاہر رفیق بٹ شاہ سر مست،غلام عباس بھٹہ ،خان الحق ،مرزا محمد شفیق،چوہدری اصغر اکبر علی بدھو کالس،فرقان جاوید اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ واقعہ پر انتہائی دل برداشتہ ہیں لالہ موسیٰ اور گردو نواح کی فضا پر سوگ ہے ۔ معصوم بچے کے اغوا اور ہلاکت سے ہر شہری پریشان اور افسردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام قاتلوں کو فل فور گرفتار کریں اور قرار واقعی سزا دیں ۔
50 لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر قتل ہونے والے غلام مرتضیٰ کی میت روڈ پر رکھ کر لواحقین کا احتجاج
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) 50 لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر قتل ہونے والے غلام مرتضیٰ کی میت روڈ پر رکھ کر لواحقین کا احتجاج، ٹریفک 2گھنٹے بند رہنے سے کئی کلو میٹر لمبی لائنیں لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں گزشتہ روز تاوان کے لیے اغواء ہونے والے 11سالہ غلام مرتضیٰ ولد محمداکرم کی گزشتہ صبح نعش مہر محلہ سے برآمد ہونے کے بعد گھر میںصفِ ماتم بچھ گیا، بچے کی قتل کی خبر شہر میں پھیل گئی،جس پر انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے صدر چوہدری اختر برنالہ نے ہڑتال کی کال دے دی، جس پر تمام دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردیں، اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا، انتظامیہ نے 48گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا، جبکہ غم وغصے سے لبریز لواحقین اور مظاہرین نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پھر احتجاج شروع کردیا۔ٹریفک دوبارہ بند کردی گئی، جس سے کئی کلو میٹر تک لمبی گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں، ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ ملک منظور اعوان نے مذاکرات شروع کیے، اور ملزمان کی گرفتاری کی نوید سنائی کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آپ روڈ کو کھول دیں، مگر مظاہرین نہ مانے یکے بعد دیگر افسران کی آمد اور حساس ادارے کے ملازمین کی مداخلت کے باوجود کئی گھنٹوں کی تگ ودو کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ، سنی تحریک لالہ موسیٰ کے صدر شہباز بٹ قادری، عبدالرحمن طارق نوری، سید علی رضوان شاہ ،شبیر حسین بٹ ودیگر نے لواحقین سے بھرپور مذاکرات کے بعد روڈ بحال کرا دی۔
۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لالہ موسیٰ کے معصوم دس سالہ مرتضی کے قتل پر فوری نوٹس لے لیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لالہ موسیٰ کے معصوم دس سالہ مرتضی کے قتل پر فوری نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے واقعہ کے بارے میں فورعی طور پر معلومات اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس ملزمان کی دن رات تلاش کرے اور تفتیش کرے کے ملزمان نے اغواء کے بعد اسے کہاں رکھا اور کس طرح قتل کیا اور کون لوگ اس میں ملوث ہیں،انہیں فوری گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
۔
نامعلوم اغوا کاروں نے پچاس لاکھ تاوان کی عدم ادائیگی پر معصوم طالب علم کو قتل کر دیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) نامعلوم اغوا کاروں نے پچاس لاکھ تاوان کی عدم ادائیگی پر معصوم طالب علم کو قتل کر دیا تاجروں نے مین بازار اور غلہ منڈی بند کر کے مین بازار کے سامنے دونوں اطراف سے جی ٹی روڈ بند کر دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی اور ضلعی پولیس کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی نعرے بازی کی اور دھمکی دی کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے مقامی راہنما ئوں نے خطاب کیا اور درندہ صفت قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم اس وقت مظاہرین مشتعل ہو گئے جب مقررین نے جب ملزمان کی گرفتاری کے لئے 48گھنٹوں کا ٹائم دیا مظاہرین نے جہاں سیاست نہیں چلے گگی کے نعرے لگائے وہاں ضلعی پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی تاہم ڈی ایس پی منظور نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکا تو یہ شہر چھوڑ دوں گا تاہم ایس ایچ او ملک عامر نے کہا ہے کہ وہ دیے گئے الٹی میٹم سے بہت پہلے قاتل اغواء کاروں کو پکڑ لیں گے مقتول کے ورثاء نے فروٹ منڈی کے سامنے بھی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی واضح رہے کہ گزشتہ روز بروز جمعہ کو سہ پہر کے وقت تھانہ سٹی کی حدود میں رہائش پذیر چھوٹے بازار میں برتنوں کے تاجر محمد اکرم کا 11سالہ بیٹامحمد مرتضیٰ قریشی جوکہ مین بازار سے ملحقہ گلی قلفے والی میں تیسری جماعت کا طالب علم بتایا جاتا ہے گھر سے کو چیز لینے کے لئے نکلا تاہم جب وہ کافی دیر تک واپس گھر نہ آیا تو گھر والوں نے تلاش شروع کر دی اورپولیس کو بھی مطلع کر دیا زرائع کے مطابق اغوا کاروں نے اہل خانہ کہ نمبروں پر فون کر کے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور تین دن کی مہلت دی تاہم صبح کے وقت مغوی کی مہر محلہ کے قریب بوری بند نعش برآمد ہوئی جسے سانس بند کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا تھا پولیس نے مقتول کی نعش کو ٹراما سینٹر پہنچایا تاہم بعد ازاں اسے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل کوارٹرہسپتال پہنچا دیا گیا ہے معصوم طالب علم کے قتل پر نہ صرف تاجر برادی بلکہ سارا شہر سراپا احتجاج ہے اور قاتلوں کی گرفتاری اورعبرتناک سزا کا مطالبہ کیا ہے جبکہ گھر والوں پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں ۔
۔۔
پچاس لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر لالہ موسیٰ کارہائشی گیارہ سالہ چوتھی جماعت کا طالبعلم قتل
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)پچاس لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر لالہ موسیٰ کارہائشی گیارہ سالہ چوتھی جماعت کا طالبعلم قتل،والدین پرغشی کے دورے ،عوام سراپااحتجاج،تاجروں نے احتجاجاً غلہ منڈیاں اوربازاربندکردیے ،جی ٹی روڈ بلاک،پولیس کیخلاف زبردست نعرے بازی،پولیس کا یک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ گلی علی چکیاں لالہ موسیٰ کے رہائشی محمداکرم کاگیارہ سالہ بیٹامرتضیٰ اکرم جمعہ کے روزگھرسے نکلا شام تک واپس نہ آیا تو والدین نے تلاش شروع کی ،اس دوران بچے کے والدکو نامعلوم ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں اس سے بچہ کی زندگی کیلئے پچاس لاکھ تاوان مانگاگیا،محمداکرم نے سٹی پولیس لالہ موسیٰ سے رابطہ کرکے درخواست دی ،ہفتہ کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ مہرمحلہ جی ٹی روڈ کے عقب میں ایک نعش پڑی ہوئی ہے ،پولیس موقع پرپہنچی تو محمداکرم نے نعش کو شناخت کرلیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کھاریاں بھجوادی،گیارہ سالہ مرتضی اکرم کے قتل کی اطلاع جب گھر پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا،والدین اور عزیزواقارب پرغشی کے دورے پڑرہے تھے،اہل محلہ نے کم سن بچے کی اغواء برائے تاوان اور بعدازاں قتل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی ،جسکے بعد مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ،انجمن آڑھتیان ہردوغلہ منڈی لالہ موسیٰ نے مسجدمیں اعلان کراکر غلہ منڈیاں اور بازاربندکرا دیے ،اورتاجربھی عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے،مظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے ،اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے،اطلاع ملنے پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرملک منظوراعوان،ایس ایچ اوتھانہ سٹی ملک عامراعوان،ایس ایچ اوتھانہ صدرگجرات چوہدری امجدگجر بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پرپہنچے ،اور مظاہرین کو یقین دلایاکہ ملزمان کو 48گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیاجائے گاجس کے بعدمظاہرین پرامن منتشرہوگئے تاہم بعدازاں سپہرتین بجے کے بعد مظاہرین دوبارہ روڈ پر آگئے تاہم پرامن منتشرہوگئے،یہاں یہ امرقابل ہے کہ بدقسمت محمداکرم کے دوبیٹے اور پانچ بیٹیاں تھی جن میں ایک بیٹااغواء برائے تاوان کی واردات کی نذر ہوگیا،مقتول کے والد محمداکرم نے بتایاکہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے میرے بیٹے کوبے گناہ قتل کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی۔دریں اثناء پولیس نے مقتول کے محلہ دار نوجوان عثمان ولدعبداللہ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔
۔۔۔۔۔
ایچ ایس او تھانہ ریلوے لالہ موسیٰ ملک جہانگیرخان نے سیکورٹی انتظامات سخت کردیے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)آئی جی ریلوے پولیس سیدابن حسین اورایس پی ریلوے کی خصوصی ہدائت پرایچ ایس او تھانہ ریلوے لالہ موسیٰ ملک جہانگیرخان نے سیکورٹی انتظامات سخت کردیے ، اس سلسلہ میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات خصوصاً ریلوے کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے بعد آئی جی ریلوے پولیس ،ایس پی ریلوے پولیس راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پرایس ایچ اوتھانہ ریلوے لالہ موسیٰ ملک جہانگیرخان نے ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارم،مسافرخانہ،ریلوے یارڈ،ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے پولیس کے باوردی مسلح نوجوان تعینات کردیے ہیں جبکہ ریلوے ٹریک کی نگرانی کیلئے بھی اجافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ ریلوے لالہ موسیٰ ملک جہانگیرخان نے بتایاکہ ریلوے کے مسافروں اور ریلوے کی املاک کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اسکی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں اغواء برائے تاوان کی وقفے وقفے سے وارداتوں سے عوام خوف و ہراس کا شکار
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ میں اغواء برائے تاوان کی وقفے وقفے سے وارداتوں سے عوام خوف و ہراس کا شکار،اس سلسلہ میں بتایا جاتاہے کہ لالہ موسیٰ میں اغواء برائے تاوان کی پہلی واردات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں اس سے کئی سال نواحی گائوں وہند سے ایک بچے کو تاوان نہ ملنے پراغواکاروں نے قتل کردیاتھا،کیمپنگ گرائونڈ کے رہائشی دہی فروش کے بیٹے کو اغواء کے بعدقتل کیاگیا،محلہ قلعی گراں کے رہائشی صحافی شاہدرضوان کے قریبی عزیزکوبھی تاوان کیلئے اغواء کیاگیاتھاتاہم ملزمان انہیں داتاصاحب دربارلاہور چھوڑ گئے جنہیں بعدازاں گرفتارکرلیاگیاتھا،جبکہ گزشتہ سال محلہ قلعی گراں کے رہائشی نارویجن شہریت کے حامل مرزاعبدالحمیدکے بیٹے سکندرمرزا کو بھی ایک کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیاگیاتاہم پولیس نے جلدہی ملزمان کو گرفتارکرکے مغوی بچے کو زندہ بازیاب کرالیا،موجودہ واردات کے بعدلالہ موسیٰ کے عوام شدیدخوف وہراس کا شکارہیں،عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پرقابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
تجاوزات کیخلاف ٹی ایم اے کا آپریشن مسلسل جاری،تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو جرمانہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تجاوزات کیخلاف ٹی ایم اے کا آپریشن مسلسل جاری،تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو جرمانہ،ا س سلسلہ میں ٹی ایم اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن پانچویں روزبھی جاری رہا اس دوران ٹی ایم ایکے چیف آفیسر شیخ وجاہت حفیظ صدیقی کی قیادت میں عملہ نے چاندنی چوک،گلبرگ روڈ ،قینچی گلہ کے 17دکانداروں کو مجموعی طورپر16ہزارروپے جرمانہ کیاگیا،چیف آفیسربلدیہ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے بتایاکہ پانچ دنوں کے دوران تجاوزات کی مدمیں سوسے زائددکانداروں کو تقریباًایک لاکھ بیس ہزارروپے جرمانہ کیاگیاجبکہ چارتجاوزکنندگان کیخلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی کھاریاں کی ماہ فروری کی کارکردگی ،سینکڑوں افرادکو جرمانے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) اے سی کھاریاں کی ماہ فروری کی کارکردگی ،سینکڑوں افرادکو جرمانے ،گرانفروشوں کیخلاف مقدمات بھی درج، ایک عطائی حکیم کا کلینک سیل دس ہزارجرمانہ ،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر اورانکی ٹیم نے ماہ فروری کے دوران 290افرادکو مجموعی طورپرتین لاکھ باون ہزارجرمانہ کیا،چودہ افرادکیخلاف گراں فروشی پرمقدمات درج کئے گئے ،اے سی کھاریاں نے قلفے والی گلی لالہ موسیٰ میں عطائی حکیم کا کلینک سیل کرکے اسے دس ہزارروپے جرمانہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔