کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکن حامد خان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماوٴں نے شرکت کی۔
گزشتہ روز ناظم آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حامد خان کی نمازجنازہ جامع مسجد گول مارکیٹ ناظم آباد 3 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سینٹر بابر غوری، روٴف صدیقی سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔
اس موقع پر روٴف صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ فوری طور پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ روکے ورنہ دوسرے آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔