حیدرآباد (جیوڈیسک) پاکستان کی جیت کی خوشی میں حیدر آباد، مردان، لاہور اور پشاور میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور5 سال کی بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب مردان کے علاقے تخت بائی میں بھی ہوائی فائرنگ سے نوجوان زندگی سے محروم ہوگیا۔
لاہور کے علاقے وسن پورہ میں ہوائی فارنگ سے پانچ سال کی بچی زخمی ہوگئی جبکہ گجر پورہ میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے دو خواتین اور چار مردزخمی ہو گئے۔