فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے مدرسے میں بارہ سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کا انکشافہ ہوا ہے، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زنجیروں میں جھکڑ کر رکھا گیا، بچہ زنجیریں تڑوا کر گھر پہنچ گیا۔
مدرسے سے بھاگ کر گھر پہنچے والے بارہ سالہ اسد جاوید کے مطابق وہ دو سال سے مدرسے میں زیر تعلیم ہے جہاں ایک سال سے مدرسے کا قاری اسلم اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
احتجاج کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل بھی مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے ایک کمرے میں باندھ دیا گیا جہاں سے وہ اپنی زنجیر تڑوا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنے گھر پہنچ گیا ہے جہاں اسد کے اہل خانہ نے مقامی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے دی ہے۔