لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انکی جماعت ووٹ بینک پر نہیں، اپنے ضمیر کی آواز پر چلتی ہے، لیڈر میں کبھی میں نہیں ہوتی، وہ صرف نظریئے پر قائم رہتا ہے۔
انہوں نے لاہور میں پنجاب کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ، ایوان اقبال لاہور میں صوبائی کونسل پنجاب کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جمہوری روایات کو پارٹی کے اندر صرف تحریک انصاف نے زندہ رکھا ہوا ہے۔
دیگر سیاسی جماعتیں فیملی پرائیوٹ لمیٹڈ پارٹیز بنتی جا رہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کامیاب انسان اور جماعتیں وہ ہیں جو اپنی غلطیوں سے سیکھیں۔ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ مذاکرات کئے جائیں اور ہم اس پر قائم ہیں۔
اس موقع پر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے، اس میں جو صف بندی کرے گا، وہ نہ عمران کا دوست ہے، نہ پی ٹی آئی کا۔