مردان (جیوڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ اسلحہ اسکینڈل میں نیب نے انہھں بطور ملزم نہیں بلکہ معلومات فراہم کرنے کیلیے طلب کیا تھا، اسلحہ اسکینڈل میں اگرمیرے یا میرے بھائی پرکرپشن ثابت ہوگئی توسیاست چھوڑدونگا۔
بیجا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جوعدالتی ٹرائل سے زیادہ خطرناک ہے۔ انھوں نے گزشتہ روزیہاں تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگومیں کہااسلحہ اسکینڈل کے حوالے سے ریفرنس میں نے اپنے دور میں نیب کو بھجوایا تھا اور ٹھیکیدار کوبلیک لسٹ بھی کیاتھا، ایسے میں اسلحہ سکینڈل میں میرے یامیرے چھوٹے بھائی کانام منسوب کرنا سراسر بدنیتی ہے۔ انھوں نے حکومت اورطالبان میں مذاکرات کا خیر مقدم اور طالبان کی سیز فائر کو خوش آئند قرار دیا تاہم کہا سیز فائر کے بعدبھی دھماکے نہیں رکے، عمران خان اب راہ فرارکاراستہ اختیارکررہے ہیں۔