پی پی 81 میں پولنگ شروع ، بارش کے باعث کئی سٹٰیشنوں پر ووٹنگ تعطل کا شکار

Election

Election

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ اکیاسی میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے لیکن بارش کے باعث کئی پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ شروع نہ ہو سکی۔ ایک لاکھ چوراسی ہزار سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جعلی ڈگری کیس میں ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی افتخار بلوچ کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹںگ شروع ہو گئی۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ چوراسی ہزار آٹھ سو ستاسی ہے جن کی سہولت کیلئے ایک سو ستر پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس نے چھیاسٹھ پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

پولنگ کے دوران مجموعی طور پر پندرہ سو اہلکار تعینات رہیں گے۔ حلقے میں ن لیگ کے محمد خان بلوچ اور تحریک انصاف کے تیمور حیات بھٹی میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔