چوہدری عبدالمجید کی کارکن کش پالیسیوں کی بناء پر پیپلز پارٹی میرپور کے رہنمائوں اور کارکنوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
Posted on March 3, 2014 By Majid Khan میرپور / کشمیر
میرپور (زیڈ این این) وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کارکن کش پالیسیوںکی بناء پرپیپلز پارٹی میرپور کے رہنمائوں اور کارکنوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں میں ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی خرم پاشا، سکندر جاوید بخاری ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، سینئر نائب صدر ناصر خان جرال، سیکرٹری اطلاعات سٹی میرپور شاہد محمود راٹھور، نائب صدر سٹی حبیب کوثر ،خواجہ رمضان ڈپٹی سیکرٹری ، ضلعی نائب صدر افتخار احمد راجہ، چوہدری محمد رمضان سیکرٹری جنرل نیو سٹی یونٹ، اللہ دتہ آرائیں یونٹ سیکرٹری جنرل سنگھوٹ ، زبیر احمد جرال سابق مرکزی چیف آرگنائزرپی ایس ایف، شعیب قریشی مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، شفیق شاہ مرکزی رہنما شامل ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com