پرائیویٹ سیکٹر کا تعلیم میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے کردار اہمیت کا حامل ہے۔ خورشید انصاری
Posted on March 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پرائیویٹ سیکٹر کا تعلیم میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے کردار اہمیت کا حامل ہے ، انبیاء کرام نے بھی جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مصائب و تکالیف کا سامنا کیا اور دور جدید کے اساتذہ کو نبیوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شاگردوں کیلئے مثالی نمونہ پیش کرناچاہیے۔
ان خیالات کا اظہار سربراہ نئی صبح فائونڈیشن صفیہ حق ہمراہ میڈم خورشید انصاری نے ناصر گرائمر ایلمنٹری سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا تعلیم یافتہ عورت بہترین ماں ، بیوی اور بہو بن سکتی ہے، لہذا لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، جتنی زیادہ ان کی بہتر تربیت ہو گی آنے والی نسل زیادہ ذمہ دار بنے گی، اساتذہ تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو بیدار کر سکتے ہیں سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر نے بھی شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے اہم کردار اد اکیا ہے پرنسپل مس شمع کلیم نے کہا سرکاری سکولوں کی طرح اگر پرائیویٹ سیکٹر کو بھی حکومت سہولیات فراہم کرے تو نہ صرف پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ کم وسائل پر زیادہ شرح خواندگی پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے تقریب میں طلبہ طالبات نے ٹیبلو شواور تصویری خاکے پیش کیے جس کو تقریب کے شرکاء نے بھرپور داد دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com