حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹیاری کے قریب دو بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
دوسرا حادثہ قومی شاہراہ مٹیاری اور حیدر آباد کر درمیان پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ایک اور حادثہ قومی شاہراہ پر ہٹڑی کے مقام پر ہوا ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاشوں اور زخمیوں کومٹیاری اور ہالاا سپتال منتقل کر دیا گیا۔