ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل حل کئے جائیں۔ شاہد اقبال
Posted on March 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی اورعام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل حل کرے سکیل نمبرایک تا سکیل نمبرسولہ کے تمام ملازمین کی تنخواہ میں مہنگائی کے پیش نظر دوسو فیصد اضافہ اور تمام ملازمین کو موبلٹی الائونس دے ان خیالا ت کا اظہار ایپکا کے ضلعی صدر شاہد اقبال اطہرکی قیادت میںملک غلام غوث چیئرمین ۔ اصغر علی فنانس سیکرٹری ، رشید شاکر جنرل سیکرٹری نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومت کی جانب سے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بار بار یقین دہانی کروائی جاتی ہے مگر اس وعدے پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب ملازمین کی کمزور توڑ دی ہے اور وہ نا ن شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ کمی صرف دو سے تین روپے کی کی جاتی ہے جو عوام دشمن عمل ہے انہوں نے کہا کہ آج پولیس بھی اپنی تنخواہوں میں اضافہ کے سمیت ہر محکمے کی تنخواہیں بڑھائی گئی مگر کلرکس کو اس حق سے محروم رکھا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل حل کئے جائیں سکیل نمبرایک تا سکیل نمبرسولہ کے تمام ملازمین کی تنخواہ میں مہنگائی کے پیش نظر دوسو فیصد اضافہ اور تمام ملازمین کو موبلٹی الائونس دے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com