گجرات کی خبریں 2/3/2014
Posted on March 3, 2014 By Geo Urdu گجرات
جو لوگ دنیا کی زندگی میںنیک عمل کر کے اپنی آخرت کی بھلائی کیلئے تیاری کر رہے ہیںوہ روزِقیامت اپنا حساب دیکھ کر خوش ہو جائیں گے،پروفیسر عرفان
گجرات ( جی پی آئی)جو لوگ دنیا کی زندگی میںنیک عمل کر کے اپنی آخرت کی بھلائی کیلئے تیاری کر رہے ہیںوہ روزِقیامت اپنا حساب دیکھ کر خوش ہو جائیں گے اور انہیں جنت کی ابدی عیش نصیب ہوگی ۔پروفیسر عرفان احمد کے پانچ روزہ درس قرآن پروگرام کا آخری درس لوگوں کی کثیر تعدا د نے سنا۔انتیسویں پارہ کی سورہ القیٰمة تک دروس مکمل کر لئے گئے۔ مارچ کے آخر میں پانچ روزہ درس قرآن پروگرام میں قرآن پاک ختم کرلیاجائے گا۔یوم حساب کے حوالے سے قرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے بتایاکہ اللہ کے عذاب سے ڈرنے، آخرت کو ماننے والے، نماز کے پابند، اپنے مال سے محتاجوں کا حق دینے، بدکاریوں سے بچنے، امانت میں خیانت نہ کرنے، عہدوپیمان اور قول اقرار کالحاظ کرنے اور گواہی میں راست بازی پر قائم رہنے والے جنت میں عزت پائیں گے ۔انہوں نے سورہ مزمل کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جو لوگ دنیا میں بھلائی کے کام سرانجام دیں گے وہ ضائع نہیں جائیں گے بلکہ ان کی حیثیت اس سامان کی سی ہے جو ایک مسافر اپنی مستقل قیام گاہ پر پہلے سے بھیج دیتا ہے۔ نیکو کاروں کو اللہ کے ہاں پہنچ کر وہ سب کچھ مل جائے گاجو دنیا میں وہ آگے روانہ کر چکے ہیں۔یہ پیشگی سامان اس سامان سے بہت بہتر ہے جو انہوں نے دنیا میں چھوڑ جانا ہے۔پرفیسر عرفان احمد نے فرمایا کہ اللہ اس کامستحق ہے کہ لوگ اس کی نافرمانی سے ڈریںاور اسی کی یہ شان ہے کہ جو شخص بھی تقویٰ اور خداترسی کارویہ اختیار کرلے اسے وہ معاف کردیتا ہے خواہ وہ پہلے کتنی ہی نافرمانیاں کرچکاہو۔ حقیقت میں روزقیامت کو اپنانامہ اعمال دیکھنے سے پہلے ہی ہر کسی کو معلوم ہوجائے گاکہ وہ دنیا میں کیا کر کے آیا ہے کیونکہ کوئی شخص بھی اپنے آپ سے ناواقف نہیں ہوتا۔پروگرام کے آخر میں پروفیسر عرفان احمد نے بتایا کہ مارچ کے آخر میں 26مارچ سے 30مارچ تک کے پانچ روزہ پروگرام میں قرآن پاک کے دروس ختم کر لئے جائیں گے ۔انہوں نے اہل گجرات سے ختم قرآن کے آخری پانچ روزہ پروگرام میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔
—————————–
————————–
چوہدری مظہر حسین آف نیشنل ماربلز اور چوہدری اظہر حسین آف سٹار کیبل نیٹ ورک کی والدہ محترمہ جو گزشہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی تھیں ان کی نماز جنازہ قبرستان نور پور شرقی میں ادا کردی گئی
گجرات ( جی پی آئی)جنرل مینجر حمیدہ بیگم ٹرسٹ ہسپتال اور چوہدری تجمل حسین کے قریبی ساتھی چوہدری اللہ دتہ کی اہلیہ محترمہ ،چوہدری مظہر حسین آف نیشنل ماربلز اور چوہدری اظہر حسین آف سٹار کیبل نیٹ ورک کی والدہ محترمہ جو گزشہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی تھیں ان کی نماز جنازہ قبرستان نور پور شرقی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ایک عالم امڈ آیا ۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری اظہر حسین آف نیئر انڈسٹریز ،چوہدری غلام سرور باگڑی ،اجمل عی حاور ایڈووکیٹ ،انعام الٰہی بٹ ،چوہدری اورنگزیب ڈپٹی ڈی ای او پروفیسر چوہدری محمد اقبال ،چوہدری طارق اقبال ایڈووکیٹ ،سابق ناظم چوہدری مظہر علی وڑائچ ،سابق ناظم راجہ محمد سکندر ،سابق ناظم چوہدری سلیم اختر ،حاجی منظور قادر سندھو آف سعدی بلڈرز ،شیخ ذوالفقار الٰہی آف علی حیدر الیکٹرونکس ،سید عرفان محمود ،سید مستحسن محمود آف شاہ کلاتھ ،چوہدری عامر حسین آف سپر ماربلز ،سلمان خان آف سلمان اسلحہ شاپ ،سیٹھ شہزاد اشرف ،تحصیلدار ریکوری آفیسر واپڈا ،چوہدری زاہد سلیمی ،نوید اقبال ہیرا آف ہیرا بلڈرز ،چوہدری محمود احمد آف ہیرا ٹائرز ،چوہدری محمد عمران المعروف صاحب ،چوہدری عارف شفیع ،محمد رمضان بٹ مینجر MCB ،قاضی خالد سعید مینجر HBL ،تنویر خالق مینجر الفلاح اسلامک بنک ،چوہدری محمد ریاض مینجر HBL ،ملک لیاقت سابق ریلوے آفیسر ،چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ صدر انصاف لائرز ونگ گجرات ،چوہدری عامر حسین آف وطن ٹو بیکو کمپنی ،نثار احمد نثاری مہمدہ کرکٹ کلب ،سید جابر حسین شاہ نور پور بڈھے ،چوہدری خاور شفیع ،مہر ظہور الٰہی ،چوہدری خاور حسین ،راجہ محمد افضل ننھا ،چوہدری منظور حسین بہوچھ ،مہر خالد آف خالد فرنشرز ،چوہدری راشد حسین بہوچھ آف مہمدہ سپر ماربلز ،چوہدری وقار احمد ہنجرا چیف ایڈیٹر روزنامہ جسٹس ،چوہدری خرم مختار ،احسان اللہ گجر ،ملک حبیب راحت ،شیخ عابد حسین آف شوکت ،ماربلز ،ٹھیکیدار محمد اکرم آف زمان ماربلز ،سلمان عتیق سلیمی ،حمزہ طارق مرزا ،ملک اختر حسین ،سیٹھ کلیم اشرف ،قاسم علی مہر ،قدیر حسین ڈار ،مستری نذیر ڈار ،راجہ محمد اسلم ،چوہدری محمد ریاض مینجر HBL ،حاجی ریاض احمد ،قاضی سعید احمد ،چوہدری تنویر احمد ،ممتاز علی ،الحاج صوفی محمد سلیم بٹ المعروف صوفی کباب والے ،چوہدری نعیم ،امجد اقبال اور ارشد محمود کے علاوہ کثیر تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
—————————–
————————–
ختم قل آج ہوگا
گجرات ( جی پی آئی)چوہدری تجمل حسین مرحوم کے قریبی ساتھی و GM حمیدہ بیگم ٹرسٹ ہسپتال کی اہلیہ محترمہ اور چوہدری مظہر حسین آف نیشنل ماربلز اور چوہدری اظہر حسین آف سٹار کیبل نیٹ ورک کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کل مورخہ 4 مارچ بروز منگل بوقت صبح 10 بجے بمقام جامع مسجد نزد (قینچی والا چوک )محلہ نور پور شرقی میں پڑھا جائیگا ۔لواحقین نے جملہ دوست احباب اور عزیز و اقارب سے اپیل کی ہے کہ ختم قل میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
—————————–
————————–
چیمبر آ ف کا مرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش میں تما م ممبران چیئر مین نما ئش کمیٹی ناصر جا وید بٹ کی قیا دت میں سا لا نہ نما ئش کو کا میا ب کر نے کیلئے اس دفعہ بھی بھر پو ر کو شا ں
گجرات ( جی پی آئی)چیمبر آ ف کا مرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش میں تمام ممبران چیئر مین نما ئش کمیٹی ناصر جا وید بٹ کی قیا دت میں سا لا نہ نما ئش کو کا میا ب کر نے کیلئے اس دفعہ بھی بھر پو ر کو شا ں،نما ئش کمیٹی میں نا ئب چیئر مین نما ئش کمیٹی مرزا و قا ص عرفا ن ،چیئر مین پر و ٹو کو ل کمیٹی علی اکر م فاروقی،سیکو ر ٹی کمیٹی مرزا عثما ن بیگ،ملک اظہا ر احمد ، سیکرٹر ی جنر ل یا سر محمو د بٹ،افتخا ر احمد ایفی و دیگر ممبر ان شا مل ہیں،کمیٹی ممبر ان اپنی تما م ذمہ داریو ں کو اپنی فر ض شنا سی سے سر انجام دے ر ہے ہیں،کمیٹی کے ہمر اہ فاران کا لج کے طا لبا ت بھی اپنی ذ مہ داری سر انجام دے ر ہے ہیں،کمیٹی کے چیئر مین ناصر جا وید بٹ کا کہنا تھا کہ صنعتی نما ئش کو کا میا ب کر وانا ہما ر ا فر ض ہے،شہر یو ں کیلئے تفر یح کا یہ اہم ایو نٹ ہے،چیمبر آ ف کا مرس کے زیر اہتما م یہ نما ئش اسی طر ح ہر سا ل لگتی ر ہے گی،دوسر ی طر ف شہر یو ں کا کہنا ہے،مو جو دہ حا لا ت میں اس طر ح کے تفر یحی ایو نٹ ہو نے چا ہئے اور حکو مت کی سر پر ستی میں ہو نے چا ہئے ،ہم اس ایو نٹ کو منعقد کر وانا ہر سا ل چیمبر آ ف کا مرس کا ایک اچھا اقد ام ہے،اور نما ئش کمیٹی کے تما م ممبر ا ن کو مبا ر کبا د پیش کرتے ہیں،جنہو ں نے دن رات اس ایو نٹ کو کا میا ب کر نے کیلئے محنت کی،
—————————–
————————–
لبیک یا ر سو ل اللہ گجرات کے زیر اہتما م 15ویں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل نعت عقید ت کے پھو ل گز شتہ مہمند ہ چو ک میں منعقد ہو ئی
گجرات ( جی پی آئی)لبیک یا ر سو ل اللہ گجرات کے زیر اہتما م 15ویں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل نعت عقید ت کے پھو ل گز شتہ مہمند ہ چو ک میں منعقد ہو ئی،محفل کی صدرات پیر سید سعید احمد شا ہ گجراتی (ممبر اسلا می نظر یا تی کو نسل) نے کی جبکہ زیر سر پر ستی صاحبزادہ پیر رضو ان منصور آ وانی(زیب سجا دہ نشین آوان شر یف و مہمند ہ شر یف)،زیرسیا دت صاحبزادہ سید حسن شاہ گجراتی نے کی ، محفل میں تلا وت قر آ ن پا ک اور معر وف ثنا ء خو اں محمد عا بد چشتی لا ہو ر ،قا ر ی ر فا قت حسین سیا لکو ٹ،سید عثما ن شاہ،حسن جما ل وزیر آ با د ،محمد نصیر سیا لو ی نے عقید ت کے پھو ل نچا ور کیے،اور خصو صی خطا ب ممتاز عا لم دین پیر زادہ محمد اکر م ر ضا گیلا نی (یو نیو ر سٹی عر اق) نے خصو صی خطا ب کیا ، محفل پا ک کے تما م انتظا ما ت کی نگر انی محمد عمر شر یف قا در ی (صدر لبیک یا ر سو ل اللہ)محمد افتخا ر احمد ،منصور اختر قا در ی و دیگر ممبر ان نے کی ،محفل کے مو قع پر چو ہدری خا لد محمو د چیمہ(ممبر اصلا حی کمیٹی وزیر آ با د) ،معر وف دینی راہنما حا جی محمد مشتا ق (گو لڈ ن انڈسٹر ی وزیر آبا د)،الحا ج محمد اقبا ل گھمن ، شیخ محمد عر فا ن پر ویز(صدر پنجا ب نعت کو نسل)مظہر حسین شا ہ ، ڈاکٹر ثو با ن شا ہد ، مقصو د اختر ، ڈاکٹر اظہر ، چو ہدری ر ستم علی اجنا لہ ، مظہر حسین شا ہ،صو فی محمد کا مر ان چشتی ،و دیگر اہم شخصیا ت نے خصو صی شر کت کی ، محفل کے اختتا م پر دردوسلا م کے بعد ملک و قو م کے استحکا م کیلئے خصو صی دعا کی گئی،
—————————–
————————–
ظہو ر الٰہی اسٹیڈ یم میں منعقد چیمبر آ ف کا مرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش کیپا نچو یں روز بھی ا لقبلہ ٹر یو لز اینڈ ٹورز کاسٹا ل تو جہ کا مر کز بنا ر ہا
گجرات ( جی پی آئی)ظہو ر الٰہی اسٹیڈ یم میں منعقد چیمبر آ ف کا مرس کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش کیپا نچو یں روز بھی ا لقبلہ ٹر یو لز اینڈ ٹورز کاسٹا ل تو جہ کا مر کز بنا ر ہا ،سا بق ایم این اے ملک جمیل اعوان نے سٹا ل کا وزٹ کیا ، انہو ں نے حکیم عمر فاروق بٹ کو مبا ر کبا د پیش کی ،ملک جمیل اعو ان نے کہا القبلہ ٹر یو لز کی تیز تر ین سر وس سے حیر انگی ہو ئی اور خو شی بھی،نما ئش میں القبلہ ٹر یو لز کے سٹا ل میںوزٹر کو اچھی معلو ما ت حاصل ہو ئی ہے،حکیم عمر فاروق بٹ نے ملک جمیل اعوان کو القبلہ ٹر یو لز کی مذ ید سروس کے با ر ے میں بر یفنگ دی،اس موقع پرنا ئب صدر سید ضیغم شاہ، ایگز یکٹو ممبر را جہ طا ہر شیر،مرزا عبد الغنی، مرزا و قاص عر فا ن و دیگر ممبر ان مو جو د تھے،
—————————–
————————–
ملک پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ہم انکے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے علامہ سید ساجد علی نقوی
گجرات ( جی پی آئی)ملک پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ہم انکے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے علامہ سید ساجد علی نقوی ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے شہید اعجاز حسین نقوی کی برسی کے موقع پر امام بارگاہ حسینہ گھنیاں روڈ پھالیہ میں خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سنی شیعہ کے مفادات سے بالاتر مظلوموں کے حامی ہیں اور ہم ان کے دفاع میں کوشاں رہیں گے ۔ہم نے مختلف مکاتب فکر میں بیٹھ کر علمی مرکزیت کو قائم رکھا ہے اور قانون کی بالا دستی کی بات کی۔ ملک پاکستان کو جانوں کا نذرانہ دینے والے ہم ہیں ۔ ملک کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کی بقاء کی خاطر ہم سب کو مل کر ملک کو مستحکم بنانا ہو گا اور ایک دوسرے کی لغزشوں کی در گذر کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہو گا ۔انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے تیار رہنا ہو گا ۔انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی ایشو نہیں ہے بلکہ یہ دشمن عناصروں کی چال ہے جو فرقہ واریت کو ہوا دینے میں شب و روز کوشاں ہیں۔ ہمیں مل کر ان کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا اور ملک و ملت کی خاطر ایک ہو کر طاغوتی طاقتوں اور یہود و نصاریٰ کی سازوں کو شکست فاش سے دو چار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
—————————–
————————–
کوٹلہ ارب علی خان میں نا معلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی اور گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے
گجرات ( جی پی آئی)کوٹلہ ارب علی خان میں نا معلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی اور گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلا ت کے مطابق کوٹلہ ارب علیخان کے رہائشی حاجی محمد اقبال کے گھر سے نا معلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں بیس لاکھ روپے کی نقدی ‘طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان چرا لیا اور فرار ہوگئے۔
—————————–
————————–
سرائے عالمگیر نہر اپر جہلم سے 28سالہ نا معلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قتل کرکے نہر میں پھینک دیاگیا
گجرات ( جی پی آئی)سرائے عالمگیر نہر اپر جہلم سے 28سالہ نا معلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قتل کرکے نہر میں پھینک دیاگیا تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے نا معلوم لڑکی کی نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
—————————–
————————–
لاری اڈا پولیس نے جنرل بس اسٹینڈ سے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1116گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
گجرات ( جی پی آئی)لاری اڈا پولیس نے جنرل بس اسٹینڈ سے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1116گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت پر لاری اڈا تھانہ کے انچارج چوہدری محمد یوسف تارڑ اے ایس آئی محمد عارف نے جنرل بس اسٹینڈ پر دوران تلاشی جہلم کے رہائشی منشیات فروش عارف ولد عبدالرشید سکنہ جادہ جہلم کے قبضہ سے 1116گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
—————————–
————————–
پاکستان میں اگر اصل نظام مصطفی نافذکردیا جائے تو خونی شریعت اور دہشت گردی کے بادل خود بخود چھٹ جائینگے ،افضل قادری
گجرات ( جی پی آئی)پاکستان میں اگر اصل نظام مصطفی نافذکردیا جائے تو خونی شریعت اور دہشت گردی کے بادل خود بخود چھٹ جائینگے اور مسلمانوں کی دنیا و آخرت بھی سنور جائیگی اور پاکستان صحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ بن جائیگا ان خیالات کا اظہار تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر حضرت پیرمحمدافضل قادری نے مرکزی دفتر میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہاکہ مخلوط نظام تعلیم سے نوجوان نسل کی تباہی ہورہی ہے خدارا حکومت اور والدین اس لعنت کا خاتمہ کریں اور دینی حلقے ‘قوم میں پردہ و حجاب او ردیگر دینی اقدار کی ترویج کیلئے بھر پور کردار ادا کریں پیرمحمد افضل قادری نے اعلان کیا کہ نظام مصطفی کے نفاذ اور انسداد فحاشی کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے 3مارچ بروز سو موار جامع مسجد ضیاء المصطفیٰ نزد دستگیر پٹرول پمپ گوجرانوالہ میں 1بجے دن نظام مصطفی کنونشن منعقد کیا جائیگا اور 3بجے سہ پہر عظیم الشان نظام مصطفی ریلی نکالی جائیگی اور گوندانوالا چوک میں ریلی کے اختتام پر پاکستان کی مشکلات و مسائل کے حل کیلئے اہم تجاویز پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا جائیگا اور آئندہ کے تحریکی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
—————————–
————————–
سینئر صحافی و بیوروچیف سن ٹی وی محترمہ ناہید فاطمہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز واپس گجرات پہنچ گئی ہیں
گجرات ( جی پی آئی)سینئر صحافی و بیوروچیف سن ٹی وی محترمہ ناہید فاطمہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز واپس گجرات پہنچ گئی ہیں عمرہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ ‘خانہ کعبہ میں مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے بعد روضہ رسول ۖ پر خصوصی حاضری دی اور ملک وقو م و دوست احباب کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گزشتہ روز لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر انکا شاندار استقبال اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
—————————–
————————–
اظہار تعزیت
گجرات ( جی پی آئی) محمد انو رشیخ سابق صدر پریس کلب عثمان طیب ‘مرزا شاکر بیگ ‘مرزا خرم حسنین ‘مشتاق مغل ‘مختار ارشد ‘وحید مرزا ‘ظہیر مرزا ‘وقاص احسان نے مشترکہ بیان میں محکمہ صحت کے سینئر آفیسر سابق ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ڈاکٹر طاہر عباس گوندل کی اہلیہ کی وفا ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل دے انو رشیخ نے کہاکہ ہم ڈاکٹر طاہر عباس گوندل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
—————————–
————————–
اظہار تعزیت
گجرات ( جی پی آئی) چوہدری شاہین ولایت CANADA،عامرولایت uk،یاسرولایت،اسدولایت کے ولد محترم سینئر ہیڈماسٹر چوہدری ولایت خاں کا ختم ِچالیسواں میں سیاسی سماجی مذہبی کاروباری اور دیگراہم شحصیات کے ساتھ ہیڈماسٹر مہدی خاں ،ہیڈماسٹر غلام حیدر ،ہیڈماسٹر مرزا ارشد بیگ،ہیڈماسٹر چوہدری نور محمد اسٹینٹ ڈی آر،میاں شفیق،صحافی منورکھوکھر،میجررضوان،سنور حسین،چیرمین سرور بنیان،فیصل اکبر لاہور،ماسٹر محمدامین، محمد اکرم،چیرمین اقبال، مرزا ذولفقار،عمرذولفقار، چوہدری فیصل لاہور، شمشیرنور، منورحسین،شفیق حامد ،ادریس نٹھر، اسرار الحق ، سکندر حیات،شمیم اعجاز،جاوید اقبال، خالد محمود،محمد اکرام، ابرار غفور،محمد رشید،محمد جاوید،محمد الیاس،شاہد اقبال ،مزمل حسین ،جیند اقبال، قاری خلیل ،نمبردار تنویر،احمد خاں ،یاسراقبال گجر،محمد اعظم،ثاقب ازورمہرانا،محمدزمان،احسن اختر،فیصل دوکان دار،محمدبیشیر،شوکت چوہان، غلام احمد نے مغفرت کے لیے دعا کی۔
—————————–
————————–
نیو سبزی منڈی گجرات کا افتتاح سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے 2008میں کیا تھا ،
گجرات (جی پی آئی) نیو سبزی منڈی گجرات کا افتتاح سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے 2008میں کیا تھا ، اور اب کچھ نام نہاد سیاستدان صرف اپنے کاروبار کیلئے اور تختی لگانے کیلئے افتتاح کروا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر نیو سبزی منڈی مہر عدنان اشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ فیز 3کے نام پر غیر قانونی منڈی تعمیر کی جا رہی ہے ، قانون کے مطابق اگر منڈی میں جگہ نہ ہو اور گنجائش سے زیادہ کاروبار ہو تو سرکاری منڈی سے 7یا 10کلو میٹر کے فاصلہ کے بعد پرائیویٹ منڈی بن سکتی ہے ، ابھی چونکہ موجودہ سبزی منڈی صحیح طور پر آباد بھی نہیں ہو سکی اور نہ ہی کاروبار صحیح طریقہ سے چل سکا ہے ایسے میں نئی پرائیویٹ سبزی منڈی کے قیام کا کوئی جواز نہیں بنتا ، صرف انویسٹرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے ، اور موجودہ کاروباری طبقہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، اور جب مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اس غیر قانونی سبزی منڈی میں جاتا ہے تو اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں اور گالیاں دی جاتی ہیں ، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی منڈی کو روکا جائے اور نئی سبزی منڈی کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری سبزی منڈی اور پرائیویٹ سبزی منڈی کے ریٹس میں بھی فرق ہوتا کیونکہ وہ من مانے ریٹس لگاتے ہیں ، جس سے کاروباری طبقہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور سرکاری ریونیو بھی جمع نہیں ہو رہا ، ڈی سی او گجرات اس سلسلہ میں مارکیٹ کمیٹی کی سرپرستی کریں اور غیر قانونی منڈی کی تعمیر کو فوری طور پر روکا جائے۔
—————————–
————————–
چو ہدری سہیل اکبر چیمہ کو مو جو دہ عہدہ سے ترقی دے کر یو نیورسل یو تھ ونگ پاکستان کا صدر مقرر کر دیا گیا
گجرات ( جی پی آئی) انسانی حقوق کی علمبر دار عالمی تنظیم یو نیورسل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے صوبہ پنجاب میں نو جوانوں میں انسانی خدمت کا جذبہ بیدار کرنے اور شاندار سماجی خدمات کے اعتراف میںملک کے معروف سماجی نو جوان راہنما اور یو نیورسل یو تھ ونگ پنجاب کے نا ئب صدر چو ہدری سہیل اکبر چیمہ کو مو جو دہ عہدہ سے ترقی دے کر یو نیورسل یو تھ ونگ پاکستان کا صدر مقرر کر دیا ہے ۔اپنی تعیناتی کے بعد چو ہدری سہیل اکبر چیمہ نے کہ وہ پو رے ملک میں نو جوانو ں کو UHRO یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم پر منظم ،متحرک اور فعال بنا نے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔