اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال ، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اور اسلام آباد کچہری واقعے پر بھی غور کیا جائے گا۔