ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد میں اضافہ، حجم ایک کروڑ 33 لاکھ بیلز رہا

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی ، فروری کے اختتام تک حجم ایک کروڑ تینتیس لاکھ بیلز رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق روئی کی آمد میں چار اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ انیس لاکھ بیلز خریدی، پنجاب میں دو اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے پچانوے لاکھ پچہتر ہزار بیلز پیدا ہوئیں، سندھ کی پیداوار گیارہ فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ تریپن ہزار بیلز رہی۔