آل سندھ بلوچستان شہید انور علی و شہید حاجی جاوید فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی: حسن اولیاء فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیر اہتمام آل سندھ بلوچستان شہید انور علی و شہید حاجی جاوید علی فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی معروف ٹیم بلوچ یونین نے مد مقابل خیبر مسلم ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 4-1سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ،دوسرے کوارٹر فائنل میں ماری پور گرین بلوچ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی بلوچ محمڈن کو 2-1سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ڈسٹرکٹ ایسٹ کی نامور ٹیم رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا فاتح ٹیم لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کی جانب سے شاکر لاشاری اور ذاکر لاشاری نے عمدہ گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالکریم ،دلمراد بلوچ اور شمین خان نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر نواز علی تھے۔