نیویارک (جیوڈیسک) عالمی صحافتی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے ولی بابر قتل کیس میں 6 مجرموں کودی جانے والی سزا کا خیرمقدم کیا ہے۔ نیویارک سے جاری ایک بیان میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے ایشیا پروگرام کوآرڈینیٹر بوب ڈائیٹز کا کہنا ہے کہ ولی بابر قتل کے مجرموں کو دی جانے والی سزا صحافیوں کے قتل کی روایت ختم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا قانونی نظام انصاف کے لیے وقف ہوتوبہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے، کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا کہ جب تک ولی خان بابر کے قتل کے ماسٹرمائنڈ کوکٹہرے میں نہیں لایاجاتا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔