شاہ زیب قتل کیس ،سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 مارچ تک ملتوی

Shahzaib

Shahzaib

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 11 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر کی اپیل کی سماعت 11 مارچ ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین، مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے اور سزاوٴں کے خلاف اپیل سے متعلق تین درخواستیں دائر ہیں۔ مقدمے میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔