کراچی: (جیوڈیسک) اداکار و ہدایتکار اور فلمساز جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جدجہد کرنے میں مجھ سمیت بہت سے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انتہائی خراب حالات کے باوجود میں نے فلم انڈسٹری سے اپنا ناطہ جوڑے رکھا کیونکہ مجھے امید تھی کہ ایک نہ ایک دن ہماری کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی، یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
کیونکہ فلم بینوں نے جو توقعات ہم سے وابستہ کی ہیں ہم اس معیار کے مطابق فلم بنا کر ان کا اعتماد حاصل کرسکتے ہیں، میری نئی فلم کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جلد اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا اس فلم میں میرے صاحبزادے ایک کردار ادا کررہے ہیں میری کوشش ہے میری فلم سے ان کا بھر پور کیرئر شروع ہو۔