مشکل حالات میں ڈرامہ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں،ذاکر مستانہ

Zakir Mastana

Zakir Mastana

کراچی (جیوڈیسک) معروف کامیڈین، ہدایتکار اورمصنف ذاکر مستانہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیلنج سمجھ کر کام کیا ہے۔

اس وقت عوامی کمرشل تھیٹر جن حالات سے گزررہا ہے اس صورتحال میں ڈرامہ کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ شہر کے حالات بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم کوئی رسک لے سکیں لیکن کسی نہ کسی نے تو تھیٹر کی بحالی اور اسے زندہ رکھنے کے لیے کام کرنا ہے۔

انھی حالات میں میں نے دو ڈرامے کیے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں اپنے اسٹیج ڈرامے ’’ کیا کراچی بیمار ہے‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پروڈیوسر اور آرگنائزر صدیق راجہ نے کہا کراچی میں تھیٹر نے عوام کا مزاج بدل دیا ہے۔ ذاکر مستانہ کا ڈرامہ ’’کیا کراچی بیمار ہے‘‘ 9 مارچ سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا۔