بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ایونٹ میں برطانوی ڈرائیور کی فتح

Bahrain Formula One Race

Bahrain Formula One Race

ماناما (جیوڈیسک) بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں برطانوی ڈرائیور نے کامیابی حاصل کر لی۔

فارمولا ون سیزن سے پہلے ٹیسٹنگ کے فائنل ایونٹ میں دنیا بھر سے شریک گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا، مرسڈیز ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ، 33 اعشاریہ دو سات سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

فن لینڈ کے ڈرائیور والٹیری کی دوسری اور فراری ٹیم کے آلونسو فرنینڈو کی تیسری پوزیشن رہی۔فارمولا ون کے سابق ورلڈ چیمپئن جرمن ڈرائیور نیکو ہولنکنبرگ چوتھے نمبر پر رہے۔