پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

گزشتہ روز ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں دہشت گردی کے حملے کے بعد وکلاء کے یوم سوگ اور ہڑتال کی وجہ سے استغاثہ اور وکلا صفائی نے پیش ہونے سے معذرت کی۔

استغاثہ اور وکلا صفائی نے رجسٹرار کو باہمی فیصلے سے آگاہ کر دیا کہ وہ آج پیش نہیں ہو سکتے، خصوصی عدالت کے جج بھی آج نہیں پہنچے تھے۔