کراچی: کے اکیڈمی اورنگی ٹائون کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

کراچی: کے اکیڈمی اورنگی ٹائون کے زیر اہتمام محفل میلاد بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کی طلباء و طالبات اور اساتذہ اکرام نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت اور بحضور سرور کونین سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر کے اکیڈمی کے بانی و پرنسپل مسٹر اینڈ مسز عمر خان ،سوسائٹی ممبران ،گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ،محمد فر خان ،محمد انور خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے اکیڈمی کے بانی عمر خان نے کہاکہ اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل میلاد کی شایان شان تقریب کے اہتمام پر اساتذہ اکرام، طلباء و طالبات خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ محفل میلاد کا مقصد اپنی نئی نسلوں میں پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عقیدت اور محبت کو اُجاگر کرنا ہے۔

عمر خان نے کہاکہ وہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطالعہ کریں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنا ئیں انہوں نے کہاکہ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرکے ہی ہم اپنی زندگی کو سنوار اور معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں۔