لورالائی: ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Loralai

Loralai

لورالائ (جیوڈیسک) لورالائی کے علاقے میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ لورالائی کے علاقے میختر میں پیش آیا جہاں کوئلے سے بھرا ایک ٹرک سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کار سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ہلاک شخص کی لاش اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔