گجرات کی خبریں 3/3/2014

انٹرنیشنل ویمن ایمپاورمنٹ ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج آف کامرس برائے خواتین جلالپور روڈ پر گزشتہ روز ایک شاندار سیمینار
گجرات (ضیاء سید سے)انٹرنیشنل ویمن ایمپاورمنٹ ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج آف کامرس برائے خواتین جلالپور روڈ پر گزشتہ روز ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، اس سیمینار کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا مسز ثوبیہ عامر نے کی ، سیمینار کی مہمان خصوصی وائس پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین گجرات محترمہ فردوس جمال تھیں ، ان کے علاوہ دیگر مہمانانِ گرامی میں مس نائلہ پروین سوشل ورکر اور مس معصومہ گل شامل تھیں ، ادارہ کی وائس پرنسپل مسز زمرد عباس اور دیگر اساتذہ کرام بھی سیمینار میں موجود تھیں ، معزز مہمانان گرامی کی آمد کے فوراً بعد سیمینار کا باقاعدہ آغاز ہوا ، تلاوت کلام پاک پیش کرنے کی سعادت ڈی کام پارٹ ون کی طالبہ تنزیل فاطمہ نے حاصل کی ، بعد ازیں ڈی کام پارٹ ون کی طالبہ توحید امجد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی ، سیمینار میں طالبات کے فہم و ادارک کو جلا بخشنے کیلئے ایک مباحثے کا انعقاد ہوا ، عفیفہ امجد ، عینزہ کوثر ، ام البنین اور دراب فاطمہ نے موضوع کے اعتبار سے مباحثے میں حصہ لیا ، مہمان خصوصی محترمہ فردوس جمال نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحتیں منوا رہی ہیں ، انہوں نے طالبات کو ترغیب دلائی کہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، پرنسپل محترمہ ثوبیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کی ترقی و ترویج میں خواتین کے کردار کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ، ان کی صلاحتیں کے اعتراف کیلئے پوری دنیا میں یہ دن 8مارچ کو منایا جاتا ہے ، اسی سللسے میں نے ادارہ ہذا میں اس سیمینار کا انعقاد کیا ہے ، تا کہ طالبات میں یہ شعور اجاگر کیا جا سکے کہ وہ معاشرے کی ایک ذمہ دار اور صاحب حقوق اور اختیار فرد ہیں ، قدرت نے خواتین کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے ، اگر خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فنون و ہنر سے بہرہ ورکر کے عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع فراہم کیا جائے تو وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار اد ا کر سکتی ہیں ، وائس پرنسپل مسز زمرد عباس نے کہا کہ خواتین اس ترقی کے دور میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو برئوے کا رلا رہی ہیں ، اسلام میں بھی خواتین کے حقوق کے بارے میں بتایا گیا ہے بعد ازاں مس نائلہ اور مس معصومہ گل نے بھی طالبات سے خطاب کیا ، محترمہ مس نائلہ پروین اور محترمہ مس معصومہ گل ادارہ ہذا سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات بھی رہی ہیں ، جو کہ آج اعلیٰ تعلیمی مدارج طے کرنے کے بعد زندگی کے عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں ، سیمینار میں ان کی موجودگی نے طالبات میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا نیا جذبہ پیدا کیا ، سیمینار کے اختتام پر پرنسپل ادارہ مسز ثوبیہ عامر نے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اس سیمینار کی میزبانی کے فرائض لیکچرار انگریزی مس آسیہ یونس نے سرانجام دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور خواتین کی فلاح و بہبود وقت کی اہم ضرورت ہے
گجرات (ضیاء سید سے)خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور خواتین کی فلاح و بہبود وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کونسل فار این جی اوز جاوید بٹ نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال گجرات میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں تو معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، موجودہ حکومت بھی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین ہیں آج بھی خواتین ان کے نقش قدم پر چل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکر سکتی ہیں ، ADCGفاروق رشید سندھو نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے سلسلہ میں حکومت اصلاحات کر رہی ہے اور جس انداز میں قانون سازی کی جا رہی ہے اس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے ، چیئرپرسن سحر ویلفیئر سوسائٹی محترمہ نگہت اقبال قریشی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالہ سے سب سے پہلے اسلام نے بات کی اور اسلام نے خواتین کے حقوق اجاگر کیے اور خطبہ حجتہ الوداع اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اسلام نے 14سو سال پہلے خواتین کے حقوق کی بات کی آج وویمن ریفارمز اور وویمن پروٹیکشن لاز بن چکے ہیں ، اور بچیوں کو جائیداد میں ان کے حقوق کی فراہمی کے سلسلہ میں ضلعی حکومتوں کو بھی اختیارات مل چکے ہیں ، اصل بات خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں بتانا ہے ، پروفیسر حمیرا عبید نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ۖ نے خواتین کو ان کے حقوق فراہم کیے ، اگر اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو خواتین کو ان کے حقوق مل سکتے ہیں ، حقوق کے ساتھ ساتھ خواتین کو اپنے فرائض بھی یاد رکھنے چاہیں ، سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج مس بشیر خاں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے باوجود خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ، نہ ہی کوٹے کے مطابق ملازمتیں مل رہی ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جس سے خواتین کو ان کے حقوق مل جائیں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کا متحد ہونا خوش آئند ہے ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع لیول پر عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، تا کہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں راہنمائی مل سکے ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد امجد کلیئر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خواتین کے حقوق کے حوالہ سے کوشاں ہے اور ہم تمام این جی اوز کو اس سلسلہ میں آگاہی دے رہے ہیں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عدنان خان نے خواتین کے حقوق کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی اور این جی اوز کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ، منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ حکومتی سطح پر خواتین کے حقوق کے حوالہ سے اقدامات کیے جار ہے ہیں ، مختلف ادارے بنائے گئے ہیں جو کہ خواتین کے حقوق کے حوالہ سے کوشاں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال گجرات میں عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں پروقارسیمینار منعقد ہوا
گجرات (ضیاء سید سے)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال گجرات میں عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں پروقارسیمینار منعقد ہوا ، جس کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کونسل فار این جی اوز جاوید بٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ADCGفاروق رشید سندھو تھے ، اس موقع پر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، چیئرمین پرسن سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن نگہت اقبال قریشی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد امجد کلیئر ، منیجر صنعت زار محمد ارشد ، ٹی ایم او خرم ترہنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عدنان خان ، مسز بشریٰ خاں ، پروفیسر حمیرا عبید ، صدر گجرات بلڈ ڈورنز ایسوسی ایشن ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری ، جائنٹ سیکرٹری یاسر احمد وریاء ، صدر سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ ایشوز محترمہ نزہت یاسمین ، جنرل سیکرٹری حفظ سلطان ، چیئرمین بیت المال چوہدری ظہور الٰہی ، ڈسٹرکٹ کونسل آفیسر ، پرچم ویلفیئر سوسائٹی کے سرور حسین ، محمد شکیل بٹ و دیگر تنظیموں کے راہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے اظہار خیال کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (ضیاء سید سے)تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر قاضی رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے گزشتہ روز جناح سکالرز پبلک سکول رجسٹرڈ گجرات کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ، خصوصاً جناح سکالرز پبلک سکول علاقہ کے عوام کی بہتر خدمت کر رہا ہے ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ساجد محمود قادری نے کہا کہ جناح سکالرز پبلک سکول کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، اس ادارہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، اور ہم اس ادارہ کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں ، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی سرپرستی کی جائے تو یہ ادارے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، پاکستان ریلوے کے آفیسر چوہدری عنصر علی نے کہا کہ جناح سکالرز پبلک سکول کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، اور ہم ہمیشہ اس ادارہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، کہ وہ لوکل سطح پر اس انداز میں کام کر رہے ہیں ، سکول کی پرنسپل مسز عنصر نے کہا کہ ہم نے اس علاقہ میں غربت کے خاتمہ اور تعلیم کے فروغ کیلئے عرصہ دراز سے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ہم اپنے طلباء کے والدین کی توقعات کے مطابق کام کر رہے ہیںاور آئندہ بھی اسی انداز میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔