اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اب تو وفاقی دارالحکومت بھی محفوظ نہیں ہے اور سفارت خانے منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں۔ کل کوئی خود کش حملہ آور نہیں تھا۔
اسلام آباد میں پمز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ اب سفارت خانے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
گزشتہ روز ایف ایٹ میں کوئی خود کش حملہ آور نہیں تھا، حملہ آور کلمہ پڑھ کر 40 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے، حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت جو بھی اقدامات اٹھائے گی، اپوزیشن ساتھ دے گی۔