اللہ کرے مذاکرات نہ چاہنے والوں سے جان چھوٹ جائے۔ پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعا مانگی ہے کہ اللہ کرے ایسے لوگوں سے جان چھوٹ جائے جو مذاکرات نہیں چاہتے۔

پشاور میں مشیر ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے عشائیہ تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ایک سوال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور آئین ماننے والوں کے ساتھ بات چیت کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تاہم جو بھی عناصر مذاکرات کو ناکام بنانے کے در پر ہیں دعا ہے کہ ان سے جان چھوٹ جائے۔