عراق، فورس کی کارروائی اور پرتشدد واقعات، 50 جنگجوؤں سمیت 70 ہلاک

Iraq Attack

Iraq Attack

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور پرتشدد واقعات میں 50 عسکریت پسندوں سمیت 70افراد ہلاک ہو گئے۔

عراقی حکومت اوراقوام متحدہ نے اپنے اعدادوشمارمیں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پر تشددواقعات میں 700 سے زائد افراد مارے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوجہ کے قریب سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران 6عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، شیلنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 شہری جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نینویٰ میں شامی سرحدکے قریب زمینی اورفضائی کارروائی کے دوران 34 عسکریت پسندو ںکوہلاک کر دیا۔ موصل میں فوجی کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ لطیفیہ میں جھڑپ کے دوران 3 عسکریت پسندہلاک ہوگئے

۔اقوام متحدہ اور عراقی حکومت کی طرف سے جاری اعدادشمارمطابق فروری میں بم دھماکوں، جھڑپوں کے دوران 703 افراد مارے گئے ،جنوری میں 991 افراد پرتشددواقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں،ملک کے 6 صوبوں بغداد، انبار، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک اور نینویٰ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔