F-8 کچہری میں دہشتگردی کا واقعہ قابل افسوس ہے، حاجی عبداللہ خان دمڑ

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر حاجی عبداللہ خان دمڑ نے ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملکی امن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ سے مسلح افراد کی کچہری میں آمد سکیورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ بیان بازی کرنے کی بجائے واقعہ کی شفاف انکوائری کروائیں۔ غیر ذمہ دار پولیس افسران کو دائرہ تفتیش میں لایا جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں۔

حاجی عبداللہ خان دمڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے مالی امداد کے علاوہ ان کے لواحقین کیلئے نوکریوں کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کو فری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔